لیجنڈری کمل ہاسن نے ’پروجیکٹ کے‘ میں امیتابھ دیپیکا اور پرابھاس کو جوائن کرلیا
میگا بجٹ اور میگا اسٹار پر مشتمل فلم اگلے برس 12 جنوری کو دنیا بھر میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی
تامل فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار کمل ہاسن نے میگا بجٹ فلم 'پرجیکٹ کے' کی اسٹار کاسٹ کو باضابطہ طور پر جوائن کرلیا۔
فلم کی ٹیم نے ٹویٹر پر مداحوں کے ساتھ اس مسرت بھری خبر کو شیئر کیا اور لکھا کہ ہم عظیم ترین اداکار کمل ہاسن کو 'پروجیکٹ کے' میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
'پروجیکٹ کے' کو ناگ ایشون ہدایت کاری دے رہے ہیں جبکہ اس میں دیپیکا پڈوکون، پرابھاس اور امیتابھ بچن جیسے سپر اسٹار شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق فلم کی 70 فیصد شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے، دیپیکا پڈوکون اور امیتابھ بچن کے چند شوٹ باقی رہ گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 500 انڈین کروڑ کے بجٹ کے ساتھ 'پروجیکٹ کے' ہندی سینما کی سب سے مہنگی فلم بننے جارہی ہے۔
میگا بجٹ اور میگا اسٹار پر مشتمل فلم اگلے برس 12 جنوری کو دنیا بھر میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔