خیبر پختون خوا میں یکم محرم الحرام کو عام تعطیل ہوگی
یکم محرم الحرام کی عام تعطیل کا اعلان پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں ہوا تھا
نئے اسلامی سال کے آغاز پر خیبر پختون خوا میں عام تعطیل ہوگی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے اعلان کے بعداسلامی سال کے آغاز پر خیبرپختونخوا میں عام تعطیل ہوگی۔
واضح رہے کہ یکم محرم الحرام کی عام تعطیل کا اعلان پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں ہوا تھا، جب پرویز خٹک خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ تھے۔