اسفند یار اینڈ کمپنی نے پارٹی اور پختونوں کا بیڑہ غرق کردیا نسیم ولی

اسفندیار ایک پٹاخے سے ڈرکر بھاگا، اس عمل نے پختون قوم کے سر جھکا دیئے، بیگم نسیم ولی


Numaindgan Express May 04, 2014
باچا خان اور ولی خان کی سیاست اور عدم تشدد کے فلسفے کے بچانے کیلیے میدان میں کود پڑی ہوں۔ بیگم نسیم ولی فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی ولی کی سربراہ بیگم نسیم ولی خان نے کہا ہے کہ اسفندیار اینڈ کمپنی نے پارٹی اور پختون قوم کا بیڑہ غرق کر دیا۔

گوجر گڑھی میں خواتین کی جلسے سے خطاب اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اسفندیار ایک پٹاخے سے ڈرکر بھاگا، اس عمل نے پختون قوم کے سر جھکا دیے، دور اقتدار میں کمیشن، لوٹ مار کا بازار گرم کرکے باچا خان کی سیاست کو داغ دار کیا، باچا خان اور ولی خان کی سیاست اور عدم تشدد کے فلسفے کے بچانے کیلیے میدان میں کود پڑی ہوں۔

مقبول خبریں