خاتون کو جنسی ہراساں کرنے میں ملوث اشتہاری ملزم فیصل ممتاز گرفتار

ملزم نے سوشل میڈیا کے ذریعے متاثرہ کی قابل اعتراض تصاویر وائرل کیں


ویب ڈیسک July 25, 2023
فوٹو : ایف آئی اے سائبر کرائم

خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے میں ملوث اشتہاری ملزم محمد فیصل ممتاز کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل لاہور نے کارروائی کی، ملزم نے سوشل میڈیا کے ذریعے متاثرہ کی قابل اعتراض تصاویر وائرل کیں۔

انسپکٹر رضوان کی سربراہی میں سائبر کرائم سرکل لاہور کی ٹیم نے چھاپہ مار کارروائی میں ملزم کو پاکپتن سے گرفتار کیا۔

ملزم واٹس ایپ کے ذریعے قابل اعتراض تصاویر کی آڑ میں متاثرہ کو بلیک میل کر رہا تھا۔

دوران تلاشی ملزم سے موبائل فون اور سمز برآمد کر لیے، برآمد شدہ موبائل فون اور سمز کو مزید تفتیش کے لیے فرانزک لیب بھجوا دیا گیا۔ مقدمے کی تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں