حقیقی دنیا کے چھوٹے ماڈلوں پر مشتمل گاؤں میں نئے کردار شامل

برطانیہ میں باباکومبے ماڈل ولیج میں انسانوں، عمارتوں، گاڑیوں اور جانوروں کے چھوٹے ماڈل کو مہارت سے بنایا گیا ہے


ویب ڈیسک July 28, 2023
برطانیہ میں انتہائی چھوٹے لیکن حقیقی دنیا کے ماڈلوں پر مشتمل باباکومبے ولیج میں نئے کردار پیش کئے گئے ہیں۔ فوٹو: ڈیلی میل

برطانیہ میں کئی برس قبل ایک ایسا ماڈل ولیج بنایا گیا تھا جس میں حقیقی دنیا کے بہت چھوٹے ماڈل بنائے گئے تھے۔ اب اس میں ٹِک ٹاکرز، بادشاہ چارلس اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے آواز بلند کرنے والے رضاکار بھی شامل کئے گئے ہیں۔

باباکومبے ماڈل ولیج میں بالخصوص برطانوی عمارت، طرزِحیات اور دیگرتفصیلات کو دکھایا جاتا ہے۔ یہاں کے مناظر، عمارات، پلوں، گاڑیوں، افراد، جانوروں اور دیگر اشیا کے انتہائی چھوٹے ماڈلوں کو ماہرین نے اپنے ہاتھوں سے دن رات کی محنت کے بعد تیار کیا ہے۔



چار ایکڑ وسیع چھوٹی حیرت انگیز دنیا کا یہ ماڈل ولیج برطانوی کاؤنٹی، ڈے ون میں واقع ہے۔ تاہم اس کے تخلیق کار چاہتے ہیں کہ اس میں قدیم دور کے علاوہ اکیسویں صدی کا برطانیہ بھی دکھائی دے۔ یہی وجہ ہے کہ اب یہاں آب و ہوا میں تبدیلی کے خلاف بینر اور پوسٹر اٹھائے رضاکاروں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔



ایک اور منظر میں ایک استاد ٹِک ٹاکرز بچوں کی ویڈیو بنارہا ہے اور کچھ بچوں کے ہاتھوں میں آئسکریم بھی ہے۔



لیکن سب سے بڑھ کر ایک اہم منظر میں بادشاہ چارلس اور ملکہ کیمیلہ کو ایک بگھی میں دیکھا جاسکتا ہے جو اپنے پروٹوکول کے ساتھ ونڈسر اسٹریٹ سے گزررہی ہیں۔

دنیا بھر سے لوگ اس خوبصورت تخلیقی مقام کو دیکھنے آتے ہیں اور اسے دیکھنے میں تین سے چار دن لگتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں