اسرائیلی ریسٹورنٹ جہاں گاہکوں کو غلیظ انداز سے آئس کریم پیش کی جاتی ہے
گورڈوس نامی یہ ریسٹورنٹ اپنی آئس کریم کی وجہ سے مقامی سطح پر اور آن لائن کافی توجہ حاصل کر رہا ہے
دنیا میں تو ویسے کئی ریسٹورنٹس ہیں جو اپنی کسی نہ کسی انوکھی خصوصیت کی وجہ سے جانے جاتے ہیں تاہم ابھی اسرائیل میں ایک ریسٹورنٹ اپنے گاہگوں کو آئس کریم پیش کرنے کے گندے انداز کیلئے مشہور ہورہا ہے۔
اسرائیلی شہر ہولون کا ایک ریستوراں گورڈوس اپنی آئس کریم کی وجہ سے مقامی سطح پر اور آن لائن کافی توجہ حاصل کر رہا ہے۔ یہ ریسٹورنت کموڈ میں چاکلیٹ آئس کریم رکھ کر اس انداز سے پیش کرتا ہے جیسے کسی نے پوٹی کی ہوئی ہو۔

واضح رہے کہ اسی طرح کا ماڈرن ٹوائلٹ ریسٹورنٹ تائیوان کے ضلع داتونگ میں بھی موجود ہے۔ یہ ریسٹورنٹ تین منزلہ پر بنا ہوا ہے جس کی پوری اندرون سجاوٹ باتھ روم کے اسٹائل میں کی گئی ہے۔ یہاں ہر وہ چیز شامل ہے جو باتھ روم میں ہوسکتی ہے۔