امریکا میں پراسرار جانور کی ایک ویڈیو نے سوالات کھڑے کردیے

ویب ڈیسک  جمعـء 18 اگست 2023
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

آسٹن: امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون شہری اپنے گھر کے پاس دیکھے گئے پراسرار جانور کی شناخت میں شہریوں سے مدد طلب کر رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹینا کاہلیگ نامی خاتون نے مقامی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ وہ اپنے گھر سے باہر تصویریں کھینچنے گئیں تھیں اور تبھی انہیں کچھ ایسی مخلوق نظر آئی جسے دیکھ کر وہ سکتے میں آگئیں اور اپنے آپ سے سرگوشی کرنے لگیں کہ یہ کیا جانور ہے؟۔

ٹینا نے بتایا کہ یہ جاندار جھاڑیوں سے گری گوندنیاں (berries) کھا رہا تھا۔

ٹینا نے نیکسٹ ڈور ایپ پر اس جاندار کی تصاویر پوسٹ کیں جہاں پڑوسیوں نے اس کی شناخت سے متعلق اپنے اپنے نظریات پیش کیے جن میں کئی افسانوی بھی تھے جیسے کوئی شیطانی مخلوق۔ کچھ کا خیال ہے کہ یہ لومڑی کی نسل کویوٹ اور کتے کے درمیان ایک کراس ہے۔

ماضی میں مقامی طور پر کہا جاتا تھا یہ ہے قریبی پہاڑیوں میں ایک شیر بستا ہے لیکن حکام کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شیر کبھی بھی نہیں دیکھا گیا۔

سان انتونیو چڑیا گھر میں ممالیہ جانوروں کی ڈائریکٹر ریچل مالسٹوف نے کہا کہ تصاویر میں نظر آنے والا جانور کویوٹ یا کتا ہو سکتا ہے۔ جبکہ دوسری جانب چڑیا گھر کے جانوروں کے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ ایک گوشت خور جاندار ہے جس کی جلد میں کوئی بیماری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔