راولپنڈی میں منکی پاکس کے پہلے مریض کا انکشاف

28 سالہ مبین ولد ریاست کو تیز بخار اور منکی پاکس کی علامات کے ساتھ ہولی فیملی ہسپتال لایا گیا


Staff Reporter August 21, 2023
28 سالہ مبین ولد ریاست کو تیز بخار اور منکی پاکس کی علامات کے ساتھ ہولی فیملی ہسپتال لایا گیا

ضلع راولپنڈی میں منکی پاکس کے پہلے مریض کا انکشاف ہوا ہے۔

ہولی فیملی ہسپتال میں زیر علاج مریض کے منکی پاکس پازٹیو ہونے کی این آئی ایچ نے تصدیق کردی۔

تحصیل گوجرخان کے علاقہ دریالہ کے 28 سالہ مبین ولد ریاست کو تیز بخار اور منکی پاکس کی علامات کے ساتھ ہولی فیملی ہسپتال لایا گیا جہاں اسے منکی پاکس کا مشتبہ مریض قرار دے کر آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا اور اسکے نمونے تصدیق کے لیے این آئی ایچ بھجوائے گئے جہاں سے اسکے منکی پاکس کا شکار ہونے کی تصدیق ہوگئی۔

مریض مبین کی ٹریول ہسٹری عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانے کی ہے ۔ اس کے 10 قریبی عزیز جنکے ساتھ وہ رابطے میں رہا ، ان کے سمپلز بھی لیے گئے مگر کسی میں منکی پاکس کا شکار ہونے کی تصدیق نہ ہوسکی۔

ہولی فیملی ہسپتال میں انفیکشس ڈیزیز شعبہ کے انچارج فوکل پرسن ڈاکٹر مجیب کا کہنا ہے کہ مریض کی حالت اب بہت بہتر ہے بخار اتر چکا ہے اور اسے تین چار دن میں ہسپتال سے فارغ کیا جاسکتا ہے اور مریض کے قریب ترین دس افراد کے نمونے لیے گئے۔ ٹیسٹ کے مطابق ان میں منکی پاکس کے جراثیم اور علامتیں نہیں پائی گئیں۔

مقبول خبریں