ایرانی گلوکار مہدی یاراہی کو حجاب مخالف گانے پرعدالتی کاروائی کا سامنا

ویب ڈیسک  پير 28 اگست 2023
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

تہران: ایرانی حکومت نے معروف پاپ سنگر مہدی یاراہی پر اپنے نئے گانے میں حجاب کی مخالفت کرنے پر کیس بنادیا۔ 

نئی پیشرفت ایرانی لڑکی مہسا امینی کی موت کے ایک برس بعد سامنے آئی ہے جس میں ملک کے اندر بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا تھا۔

مہدی یاراہی کے نئے گانے ’روستاریتو‘ (تمہارا اسکارف) گزشتہ برس حجاب مخالف تحریک کے ساتھ یکجہتی کو ظاہر کرتا ہے۔

ایرانی عدالتی ذرائع کے مطابق مہدی یاراہی کے خلاف ایک گانے پر اسلامی اقدار اور اخلاقیات کو نشانہ بنانے کا کیس بنایا گیا ہے۔

حکومتی کیس کے باوجود گلوکار کو گرفتار نہیں کیا جائے گا اور ان کے خلاف کیس میں مزید چارجز کی تفصیلات بھی ابھی سامنے نہیں لائی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔