مقبوضہ کشمیر میں ’مس ورلڈ‘ کے عالمی مقابلے کا میدان سجے گا

ویب ڈیسک  منگل 29 اگست 2023
فوٹو : اے ایف پی

فوٹو : اے ایف پی

 سری نگر: ’مس ورلڈ‘ ایونٹ کے آرگنائزرز نے اعلان کیا ہے کہ ان کے مقابلے کا عالمی پروگرام مقبوضہ کشمیر میں منعقد کیا جائے گا۔ 

آگنائزیشن کی چیئرپرسن جولیا مورلے نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایک ماہ کے طویل دورانیے پر مشتمل مقابلہ حسن مقبوضہ کشمیر میں نومبر اور دسمبر کے درمیان انعقاد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سیاحت کیلئے مقبوضہ کشمیر ایک بہترین جگہ ہے اور مقابلہ میں شریک مختلف ممالک کی لڑکیاں یہاں مختلف ایکٹیوٹیز میں حصہ لیں گی۔

اس موقع پر 2022 کی مس ورلڈ کیرولین بیلاسکا نے کہا کہ وہ کشمیر کی خوبصورتی دیکھ کر نہایت حیران ہیں اور وہ 140 ممالک سے لوگوں کو خوش آمدید کہنے کی شدت سے منتظر ہیں۔

بھارت مقبوضہ وادی میں اپنے مظالم کو چھپانے کیلئے سیاحتی سرگرمیوں سے پوری دنیا میں یہ تاثر دینا چاہتا ہے کہ خطے میں حالات نارمل ہیں۔

واضح رہے کہ رواں برس مئی میں انڈیا نے سری نگر کے اندر سخت ترین سیکورٹی میں جی 20 اجلاس بھی رکھا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔