ایلوویرا چھلکے سے قدررتی کیڑے مار دوا تیار

حسن آور پودے کے چھلکوں سے ہم غذا والی فصلوں کو مضرکیڑے مکوڑوں سے بچایا جاسکتا ہے جو ایک کم خرچ طریقہ ہے


ویب ڈیسک September 04, 2023
ایلوویرا کے چھلکوں سے بنائی گئی دوا اہم غذائی فصلوں کو مضر حشرات سےمحفوظ رکھ سکتی ہے۔ فوٹو: فائل

ایلوویرا یا گھيکوارایک اہم طبی پودا ہے جسے زخم اور جلن بھرنے اور چہرے اور جلد کو تروتازہ رکھنے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اب اسی جادوئی پودے کے پتوں سے کم خرچ، قدرتی اور ماحول دوست کیڑے مار دوا بنائی گئی ہے۔ یہ دوا نہ صرف سستی ہے بلکہ اہم ترین خوراک والی فصلوں پر حشرات کو تلف کرسکتی ہے۔

پوری دنیا میں ہرسال فصلوں کی 20سے 40 فیصد مقدار وہاں کے حشرات چٹ کرجاتے ہیں۔ اس سے غذائی قلت اور قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ کسان کی محنت اکارت جاتی ہے۔ اب کیکٹس جیسا ایک عام پودا، ایلوویرا کے چھلکا اس مسئلے کا حل بن سکتا ہے۔

یونیورسٹی آف ٹیکساس سے وابستہ ڈاکٹر دیباشیش بندیوپادیو اور ان کے ساتھیوں نے ایلوویرا کے بے کار چھلکوں سے قدرتی کیڑے مار دوا بنائی ہے۔ جب اسے مکئی اور باجرے کی فصل پرآزمایا توفصل خور حشرات دور بھاگے اور یوں فصل توانا رہی۔ قریب آنے والے کیڑے مرتے ہوئے بھی دیکھے گئے ہیں۔

مزید تحقیق کےلیے ایلوویرا کے چھلکوں کو خشک کرکے تجزیہ کیا گیا تو اس میں ایک اہم کیمیکل 'ڈائی کلورمیتھین (ڈی سی ایم) ملا جبکہ میتھانول اور ہیگزین کی کچھ مقدار بھی پائی گئی۔ معلوم ہوا کہ یہ مرکب کیڑوں کے چلنے، کھانے اور نسل خیزی کی صلاحیت تباہ کردیتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ قدرتی طور پر حاصل کردہ کیمیکل نہ صرف کسان بلکہ فصل کھانے والے انسانوں کے لیے بھی بالکل بے ضرر ہے۔ یوں ایلوویرا مکمل طور پر قدرتی اور محفوظ طریقہ ہے جو زہریلی اور ماحول دشمن ادویہ کا کم خرچ اور محفوظ متبادل بن سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں