انسانی حقوق اور میڈیا کی آزادی کو یقینی بنایا جائے امریکی صدر کی مودی کو تنبیہ

بھارت میں انسانی حقوق کی فراہمی اور آزادیٔ صحافت کو یقینی بنایا جائے، جوبائیڈن


ویب ڈیسک September 11, 2023
بھارت میں جی-20 اجلاس میں امریکی صدر نے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی، فوٹو: فائل

امریکی صدر جوبائیڈن نے جی-20 اجلاس میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے دوران بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، سول سوسائٹی کو کچلنے اور آزاد صحافت پر قدغن سے متعلق مسائل پر تشویش کا اظہار کیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں ہونے والے جی-20 ممالک کے سربراہی اجلاس میں امریکی صدر جوبائیڈن نے بھارت میں اقلیتوں اور صحافیوں پر ہونے والی پُرتشدد کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

امریکی صدر نے بتایا کہ انھوں نے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات میں منی پور میں ہونے والی نسلی فسادات، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور صحافیوں کی گرفتاری اور تشدد پر بات چیت کی۔

یہ خبر پڑھیں : خالصتان ریفرنڈم؛کینیڈا کے وزیراعظم نے مودی کو ٹکا سا جواب دیدیا

صدر جوبائیڈن نے بتایا کہ انھوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے انسانی حقوق کی فراہمی کی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

یاد رہے کہ جی-20 ممالک کے اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ میں بھی رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ آزادیٔ اظہار رائے، جمہوریت، انسانی حقوق اور تمام شہریوں کے لیے مساوی مواقوں کی مشترکہ اقدار تمام ممالک کی کامیابی کے لیے اہم ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں