زلزلے کی پیش گوئی نہیں کی جاسکتی ڈائریکٹرنیشنل سونامی سینٹرکراچی

زلزلہ پیما ریسرچ انسٹیٹیوٹ سولرسسٹم جیومیٹری سروے نے چمن میں زلزلے کی پیش گوئی کی ہے


Staff Reporter October 02, 2023
زلزلہ پیما ریسرچ انسٹیٹیوٹ سولرسسٹم جیومیٹری سروے نے چمن میں زلزلے کی پیش گوئی کی ہے

ڈائریکٹرنیشنل سونامی سینٹرکراچی امیرحیدرلغاری نے کہا ہے کہ زلزلہ کہاں،کب آئےگا،اس کی قبل ازوقت پیش گوئی نہیں کی جاسکتی۔

زلزلہ پیما ریسرچ انسٹیٹیوٹ سولرسسٹم جیومیٹری سروے (ایس ایس جی ایس) نے چمن(بلوچستان)فالٹ لائن میں آئندہ دو روز میں زلزلے کی پیش گوئی کی ہے۔

بین الاقوامی ادارے کے مطابق چمن کے زیرزمین فالٹ لائن میں ارتعاش ریکارڈ کیاگیاہے،جس کی بنا پراگلے 2روز میں کوئی طاقتورزلزلہ آسکتا ہے،جس کی شدت ریکٹراسکیل پر6یا پھراس سے زیادہ ہوسکتی ہے۔

ایس ایس جی ایس نےچمن فالٹ لائن کو انتہائی طاقتور ممکنہ زلزلہ کا ریجن قراردیا ہے۔

بین الاقوامی ادارے کی جانب سے پاکستان میں زلزلہ کی پیشگوئی کے تناظرمیں ڈائریکٹر نیشنل سونامی سینٹرکراچی امیرحیدرلغاری کا کہنا ہے کہ زلزلہ کہاں،کب آئے گا اس کی پیشگوئی نہیں کی جاسکتی ہے،2بڑی پلیٹس کی سرحدیں پاکستان کے درمیان سے گذرتی ہیں، یہ سرحدیں سومیانی سے پاکستان کے شمالی علاقے تک پھیلی ہوئی ہے، ان باونڈری لائن میں کسی بھی مقام پر زلزلہ آسکتا ہے جس کی پیشگوئی ممکن نہیں ہے۔

امیرحیدرلغاری کا کہناہے کہ1892میں چمن فالٹ لائن پر9سے10شدت کا زلزلہ آچکا ہے جبکہ سن 1935میں چلتن رینج میں شدید زلزلہ آیاتھا جس میں ہزاروں افرادجاں بحق ہوئے تھے، عام طور پر 100 سال کا عرصہ گزرنے کے بعد باونڈری لائن میں دوبارہ زلزلہ آنے کا امکان رہتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں