اہم شخصیات کے تحائف کی فہرستیں عوام کو پیش کی جائیں پی اے سی

عوام کوپتہ ہوناچاہیے کہ انکاپیسہ کہاں،کس طرح استعمال کیاجارہاہے،چیئرمین ذیلی کمیٹی


Numainda Express May 20, 2014
عوام کوپتہ ہوناچاہیے کہ انکاپیسہ کہاں،کس طرح استعمال کیاجارہاہے،چیئرمین ذیلی کمیٹی فوٹو: اے پی پی/فائل

KARACHI: قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے دفترخارجہ کے 1998-99 کے کروڑوں روپے کے آڈٹ اعتراضات طویل اجلاس کے بعد کلیئرکردیے ۔

تاہم چیئرمین کمیٹی نے دفترخارجہ کے حکام کو اسٹاک رجسٹرکو باقاعدہ بنانے کی سختی سے ہدایت کی۔ اے سی کی ذیلی کمیٹی کااجلاس چیئرمین شفقت محمودکی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں دفترخارجہ کے 286.388ملین روپے کے 13 آڈٹ اعتراضات کو تفصیلی چھان بین کے بعدکلئیر کردیا گیا۔

سفرا کی جانب سے نیو یارک، واشنگٹن میںموبائل فون کی اجازت حکومت پاکستان کی طرف سے نہ ہونے کے باوجود 126.567ملین ڈالرکے بلوں کو بھی نمٹادیا۔ غیرممالک سے ملنے والے تحائف کاریکارڈ درست کرنے کی ہدایت کی گئی۔ دفترخارجہ کی جانب سے ریکارڈپیش کرنے کے لیے پرنٹڈ ثبوت پیش کیے گئے جس پرارکان نے کہاکہ دفترخارجہ نے پرنٹنگ پریس تونہیں لگالی کہ ہرآڈٹ اعتراض کاسرٹیفکیٹ پیش کررہے ہیں۔

مقبول خبریں