غزہ اور مغربی کنارے پر حماس کی نہیں فلسطینی اتھارٹی کی حکومت ہوگی امریکا

غزہ پر اسرائیلی قبضے کی بھی حمایت نہیں کرسکتے، امریکی صدر جوبائیڈن


ویب ڈیسک November 19, 2023
غزہ پر اسرائیلی قبضے کی بھی حمایت نہیں کرسکتے، امریکی صدر جوبائیڈن، فوٹو: فائل

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ اور مغربی کنارے میں اب کبھی بھی حماس کی حکومت نہیں بن پائے گی بلکہ یہاں اب فلسطینی اتھارٹی حکومت بنائے گی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے واشنگٹن پوسٹ میں اپنے آرٹیکل میں لکھا کہ ہم خطے میں پائیدار امن کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنی ان ''کوششوں'' کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اسرائیل حماس جنگ کے بعد فلسطینی اتھارٹی کو مغربی کنارے اور غزہ پر بھی حکومت سنبھالنا ہوگی۔

صدر جوبائیڈن نے کہا کہ فلسطین، غزہ اور مغربی کنارے کو ایک ہی حکومتی ڈھانچے کے نیچے آنا ہوگا۔ اس مسئلے کا پائیدار حل ''دو ریاستوں'' اسرائیل اور فلسطین کا قیام ہے۔

امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم کے غزہ میں طویل عرصے تک اپنی فوجوں کی تعیناتی کے ارادے پر کہا کہ غزہ سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی یا اسرائیلی قبضے کی حمایت نہیں کریں گے۔ غزہ کے محاصرے اور ناکہ بندی کی بھی مخالفت بھی کرتے ہیں۔

صدر جوبائیڈن نے مزید لکھا کہ میں نے اسرائیلی لیڈروں پر زور دیا ہے کہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کے فلسطینیوں پر انتہا پسندانہ حملوں اور تشدد کے حامی نہیں ان واقعات کو روکا جائے اور ایسا کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں