سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد آتشزدگی سے جاں بحق افراد کی تعداد چار ہوگئی
11 فروری کو لیاقت آباد اسپتال میں سلنڈر دھماکا ہوا تھا جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے
شہر قائد کے سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد میں آتشزدگی کے سبب جاں بحق افراد کی تعداد چار ہوگئی۔
ایکسپریس کے مطابق 11 فروری کو لیاقت آباد اسپتال میں حادثے کے مزید دو متاثرین آج انتقال کرگئے ہیں۔ 27 سالہ مہیش ولد ارجن اسپتال میں بطور سینیٹری ورکرز ملازمت کرتا تھا، مہیش حادثے کے سبب 62 فیصد جھلس گیا تھا جبکہ 38 سالہ عبدالحسیب ولد عبدالغفار اسپتال میں بطور باورچی ملازمت کرتا تھا۔
لیاقت آباد کا رہائشی عبدالحسیب حادثے کے سبب 89 فیصد جھلس گیا تھا، حادثے کے متاثرین کو سول اسپتال برنس وارڈ سے پٹیل اسپتال منتقل کردیا گیا تھا، حادثے کے چار متاثرین انتقال کرچکے ہیں، ایک فرد کو طبی امداد کے بعد ڈس چارج کردیا گیا تھا جبکہ دو زخمی زیر علاج ہیں۔