نیسلے پاکستان نے 2ایوارڈز حاصل کرلیے

خواتین کو آگے بڑھنے اور اپنی صلاحیتوں کے اظہار کیلیے مساوی مواقع فراہم کیے جائیں، ہیڈ آف ہیومن ریسورس نیسلے پاکستان


Staff Reporter March 07, 2024
فوٹو : فائل

نیسلے پاکستان کو ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان اور ایچ آر میٹرکس کی جانب سے جامع کلچر کے فروغ کے عزم کیلیے دو اعلیٰ اعزازات سے نوازا ہے۔

نیسلے پاکستان نے ای ایف پی کی طرف سے ویمن ایمپاورمنٹ اینڈ جینڈر ایکولیٹی ڈائمنڈ ایوارڈ 2024 جبکہ 15کیٹیگریز میں ''بہترین طرز عمل'' کے ساتھ ایچ آر میٹرکس کی طرف سے گلوبل ڈائیورسٹی، ایکویٹی اینڈ انکلوڑن بینچ مارک ایوارڈز2024 سے نوازا گیا ہے۔

ایوارڈز حاصل کرنے پر نیسلے پاکستان کی ہیڈ آف ہیومن ریسورس ہاجرہ عمر نے کہا کہ پائیدار خوشحالی اور ترقی کا خواب صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب خواتین کو آگے بڑھنے اور اپنی صلاحیتوں کے اظہار کیلیے مساوی مواقع فراہم کیے جائیں۔

 

مقبول خبریں