لاہور میں سسرالیوں نے بہو کو چھت سے نیچے پھینک دیا

واقعہ گلشن راوی میں پیش آیا، مریم نامی خاتون تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل، شوہر اور سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج


Staff Reporter March 08, 2024
فوٹو فائل

پنجاب کے دارالحکومت کے علاقے گلشن راوی میں مبینہ طور پر سسرالیوں نے بہو کو چھت سے نیچے پھینک دیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے گلشن راوی میں سسرالیوں کے ہاتھوں چھت سے نیچے پھینکی جانے والی خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی شناخت مریم کے نام سے ہوئی جس کے بیان کی روشنی میں سسرالیوں اور شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مریم نامی خاتون نے خودکشی کی کوشش کی ہے، جس کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔

مقبول خبریں