کھلونا گاڑیوں پر 500 میل سفر کر کے ریکارڈ بنانے کی کوشش

خواتین کا مقصد دو مہینوں کے عرصے میں 500 میل دور کونٹینینٹل امریکا کے جنوبی مقام پوائنٹ بوائے تک پہنچنا ہے


ویب ڈیسک March 22, 2024

دو امریکی خواتین کی کھلونا گاڑیوں پر 500 میل سفر کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش جاری ہے۔

امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی کیسی آرین اور ان کی سہیلی لورین نے شہر جیکسن ول میں قائم فرینڈ شپ فاؤنٹین سے کھلونا گاڑیوں میں سفر کا آغاز کیا، جس کو وہ وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پر ڈال رہی ہیں۔

خواتین کا مقصد دو مہینوں کے عرصے میں 500 میل دور کونٹینینٹل امریکا کے جنوبی مقام پوائنٹ بوائے تک پہنچنا ہے۔

دونوں سہیلیوں کا کہنا تھا کہ گینیز ورلڈ ریکارڈ میں ابھی تک کھلونا گاڑیوں میں سب زیادہ فاصلہ طے کرنے کا ریکارڈ درج نہیں ہوا ہے، لہٰذا ادارے نے ان کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے اس کیٹیگری کا آغاز کیا۔

ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے لورین کا کہنا تھا کہ بچپن میں وہ ان گاڑیوں سے کھیلا کرتی تھیں اور ہمیشہ گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانا چاہتی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے