سپر ایٹ راؤنڈ بنگلا دیش کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت آسٹریلیا سے شکست

آسٹریلیوی اوپنر ڈیوڈ وارنر 53 رنز بنا کر نمایاں رہے


ویب ڈیسک June 21, 2024
فوٹو : گیٹی امیجز

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 28 رنز سے شکست دے دی، میچ بارش کے باعث روک دیا گیا تھا۔

بنگلہ دیش نے آسٹریلیا 140 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم بارش شروع ہونے سے قبل کینگروز نے 11.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنا لیے تھے۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

قبل ازیں، آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 44 ویں میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کو ابتدا ہی میں نقصان اٹھانا پڑا جب تنزید حسن پہلے اوور کی تیسری گیند پر کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہو گئے، لٹن داس نے 16 رنز بنائے۔

کپتان نجم الحسن نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور 41 رنز بنا کر سب سے نمایاں بیٹسمین رہے، ان کا ساتھ توحید نے دیا جنہوں نے 40 رنز بنائے، آل راؤنڈر شکیب الحسن صرف 8 رنز ہی بنا سکے، تسکین احمد نے ناقابل شکست 13 رنز کی اننگز کھیلی۔

کینگروز کی جانب سے پیٹ کمنز نے 3 کھلاڑیوں کا شکار کیا، ایڈم زمپا نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ گلین میکسویل، مارکوس اسٹوئنس اور مچل اسٹارک نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اسکواڈ:

آسٹریلیا: ٹریوس ہیڈ، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش(کپتان)، گلین میکسویل، مارکوس اسٹوئنس، ٹم ڈیوڈ، میتھیو ویڈ، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ، ایڈم زمپا

بنگلہ دیش: تنزید حسن، لٹن داس، نجم الحسن شانٹو(کپتان)، شکیب الحسن، توحید ہردوائے، محمود اللہ، مہدی حسن، تنزید حسن ثاقب، رشاد حسین، تسکین احمد، مستفیض الرحمان

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں