خوشاب میں جھولا گرنے کا واقعہ بچوں سمیت 14 افراد شدید زخمی
حادثے کے وقت جھولے میں بچوں سمیت درجنوں افراد سوار تھے
پنجاب کے علاقے خوشاب میں جھولا ٹوٹنے سے 14 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق خوشاب کے علاقے جوہر آباد ماڈل بازار میں عوام سے بھرا جھولا ٹوٹ گیا، حادثے کے وقت بچوں کی بڑی تعداد جھولے میں سوار تھی۔
واقعے کے بعد ریسکیو کی ٹیم نے جائے وقوعہ پہنچ کر زخمیوں کو ڈی ایچ کیو جوہر آباد کیمپس اسپتال منتقل کردیا۔
ریسکیو آفیسر انجینئر حافظ عبد الرشید نے بتایا کہ جھولے میں درجنوں افراد سوار تھے، جیسے ہی یہ چلنا شروع ہوا تو دو حصوں میں تقسیم ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ پانچ معمولی زخمیوں کو طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔