افغان ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچانے والے راشد خان نے بڑا اعزاز حاصل کرلیا

بنگلادیش کیخلاف میچ میں لیگ اسپنر نے 4 اوورز میں 23 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کا شکار کیا


ویب ڈیسک June 25, 2024
بنگلادیش کیخلاف میچ میں لیگ اسپنر نے 4 اوورز میں 23 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کا شکار کیا (فوٹو: کرک انفو)

افغانستان کو پہلی بار ٹی20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کرنے والے کپتان راشد خان مختصر فارمیٹ میں تیز ترین 150 وکٹیں لینے والے بالر بن گئے۔

افغان کپتان راشد خان نے 92 میچز میں 150 ٹی20 انٹرنیشنل وکٹیں مکمل کیں، انہوں نے بنگلادیش کے خلاف اہم مقابلے میں 4 اوورز میں 23 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔

لیگ اسپنر کے ہاتھوں آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں سومیا سرکار، توحید ہردوئے، محمود اللہ، رشاد حسین شامل تھے۔

مزید پڑھیں: تاریخ رقم؛ افغانستان پہلی بار ٹی20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اس سے قبل نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی نے 118 میچز میں 150 وکٹیں مکمل کی تھیں۔

مزید پڑھیں: افغان اوپنرز نے بابر، رضوان کی جوڑی کو پیچھے چھوڑ دیا

واضح رہے کہ ٹی20 انٹرنیشنلز کی تاریخ میں اب تک صرف 2 پلیئرز نے 150 وکٹیں لی ہیں، 129 میچز کھیلنے والے شکیب الحسن کو یہ سنگ میل عبور کرنے کیلئے ایک وکٹ درکار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں