عمران خان کو جیل میں سہولیات کیلیے صدر اور وزیراعظم کو خط

بانی پی ٹی آئی کو جیل میں قانون کے مطابق سہولیات فراہم نہیں کی جارہیں، خط


ویب ڈیسک July 06, 2024
بانی پی ٹی آئی کو جیل میں قانون کے مطابق سہولیات فراہم نہیں کی جارہیں، خط

بانی پی ٹی آئی کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کے لیے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے صدر پاکستان اور وزیراعظم کو خط ارسال کردیا۔

خط میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں قانون کے مطابق سہولیات فراہم نہیں کی جارہیں اور لوگوں سے ملنے نہیں دیا جارہا، بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں میں کیوں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے؟

خط میں مزید کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں، اگر عمران خان کو جیل میں سہولیات نہ دی گئیں تو اعلی عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی نے عدالت میں میڈیا سے گفتگو میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔ عمران خان نے جیل میں بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء سے مشاورت کے بعد بھوک ہڑتال کی حتمی تاریخ کا اعلان کروں گا۔

بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جیل میں بیٹھے کرنل اور میجر سارا نظام چلا رہے ہیں۔ میری ٹیم کل مجھ سے ملاقات کے لیے آئی تھی۔ تین گھنٹے تک وہ اڈیالہ جیل کے باہر اور میں اندر ان کا انتظار کرتا رہا۔ مجھے اپنی ٹیم سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں