انوشکا شرما نے انسٹاگرام پر ایک مبہم سی پوسٹ ڈال دی
ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے متعلق یہ خبریں گردش میں ہیں کہ وہ بچوں کے ساتھ مستقل لندن منتقل ہورہے ہیں
بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے انسٹاگرام پر ایک مبہم سی پوسٹ ڈال دی۔
سپر اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے متعلق یہ خبریں گردش میں ہیں کہ وہ بچوں کے ساتھ مستقل طور پر لندن منتقل ہورہے ہیں۔
اداکارہ نے ایک طویل عرصے بعد انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے اور نئی پوسٹ کی تصویر میں وہ فروٹ سرو کررہی ہیں۔
اس کے ساتھ کیپشن میں انوشکا نے لکھا کہ وہ خود اور ان کی فیملی بیریز اور انگور سے لطف اٹھا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کی جیت کی وجہ 'انوشکا شرما' قرار
یاد رہے کہ انوشکا کی یہ پوسٹ ایک پرستار کی جانب سے ویرات کوہلی کی لندن ایئرپورٹ سے شیئر کی گئی تصویر کے چند گھنٹے بعد سامنے آئی ہے۔