تیسرا ٹی 20 انڈیا ویمنز نے جنوبی افریقا ویمنز کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر رہی


ویب ڈیسک July 09, 2024
(تصویر: بی سی سی آئی)

انڈیا کی ویمنز ٹیم نے جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیم کو تیسرے ٹی 20انٹرنیشنل میں 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

چنئی میں کھیلے گئے ٹی 20 سیریز کے تیسرے آخری میچ میں بھارت کی ٹیم نے 85 رنز کا ہدف 11 ویں اوور میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔

بھارت کی جانب سے سمریتی مندھانا ناقابلِ شکست 54 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ شفالی ورما 27 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔

اس سے قبل بھارت کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا کی ٹیم 18 ویں اوور میں 84 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے تزمن برٹس 20رنز بنا کر نمایاں رہیں۔اینیکے بوش 17، میریزان کیپ 10، کپتان لارا وولوارڈٹ 9، کلو ٹرائیون 9، سنالو جافتا 8، ایلیز-میری مارکس 7، اینیری ڈرکسن 2 جبکہ نیڈین ڈی کلرک، نونکُولولیکو لابا اور آیابونگا خاکا 0، 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

بھارت کی جانب سے پوجا واستراکر 4، رادھا یادو 3 جبکہ ارندھتی ریڈی، شریانکا پاٹل اور دیپتی شرما نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سےقبل بھارت کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا کی ٹیم 18 ویں اوور میں84 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں