زارا شیخ گلوکارہ بن گئیں عید کے بعد البم کی تیاریاں

زارا شیخ بطور گلوکارہ عید الفطر کے بعد اپنی پہلی میوزیکل البم متعارف کروائینگی


Showbiz Reporter June 30, 2014
زارا شیخ بطور گلوکارہ عید الفطر کے بعد اپنی پہلی میوزیکل البم متعارف کروائینگی، فوٹو: فائل

لاہور: اداکارہ زارا شیخ نے گلوکاری کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد باقاعدہ موسیقی کی دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

بتایا گیا ہے کہ اداکارہ زارا شیخ بطور گلوکارہ عید الفطر کے بعد اپنی پہلی میوزیکل البم متعارف کروائینگی۔ اپنے پہلے البم کے لیے انھوں نے تمام کاغذی کارروائی مکمل کرلی ہے۔ زارا شیخ نے ''ایکسپریس'' کوبتایاکہ فنون لطیفہ کے دیگرشعبوں میں قسمت آزمائی کی ہے اورہرایک شعبے میں کام کرنے کا اپناہی مزہ ہے۔

اداکاری ، ماڈلنگ اوراب گلوکاری کے میدان میں قدم رکھنے کے بعد مجھے پتہ چلاہے کہ میوزک کے شعبے میں ہمارے پاس کس قدراہم لوگ موجود ہیں۔ بہت سے باصلاحیت موسیقار، سازندے اوردیگرسے ملاقات ہوئی اورمیں نے بہت کچھ سیکھا ہے۔

مقبول خبریں