ایوشمان کھرانہ نے ایف آئی سی سی آئی ینگ لیڈر یوتھ آئیکون ایوارڈ جیت لیا

میرا مقصد ہمیشہ ایسے کرداروں کا انتخاب کرنا ہے جو لوگوں سے جڑ سکیں، اداکار


ویب ڈیسک August 30, 2024
فوٹو : انسٹاگرام

بالی وڈ اداکار ایوشمان کھرانہ اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا کو ایف آئی سی سی آئی ینگ لیڈر یوتھ آئیکون ایوارڈ دیا گیا ہے۔

ایوشمان کھرانہ واحد بالی ووڈ اداکار ہیں جنہیں اس سال یہ ایوارڈ ملا ہے۔

اداکار نے اس ایوارڈ کو حاصل کرنے پر کہا کہ ان کی فلموں نے لوگوں کے ذہنوں میں مثبت تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔




انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی فلموں کے ذریعے بھارت کے اقدار کو دکھانا چاہتے ہیں۔

اداکار کے مطابق ان کا مقصد ہمیشہ ایسے کرداروں کا انتخاب کرنا ہے جو لوگوں سے جڑ سکیں اور معاشرتی تبدیلی کے لیے کردار ادا کر سکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں