مغربی کنارے میں اردن کے شہری کی فائرنگ 3 اسرائیلی گارڈز ہلاک

سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ میں حملہ آور ٹرک ڈرائیور بھی شہید ہوگیا


ویب ڈیسک September 08, 2024
سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ میں حملہ آور ٹرک ڈرائیور بھی شہید ہوگیا

اردن اور مغربی کنارے کے درمیان ایلنبی پل کراسنگ پر کنگ حسین راہداری پر ایک ٹرک ڈرائیور نے فائرنگ کرکے 3 اسرائیلی محافظوں کو ہلاک کر دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اردن سے ایک ٹرک راہداری کے ذریعے مغربی کنارے میں داخل ہوا تھا۔ ڈرائیور نے ٹرمینل پر کام کرنے والے اسرائیلی باشندوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

ریسکیو اہلکاروں نے تینوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔ ان سب کی عمریں 50 سے 61 کے درمیان تھیں۔

ٹرمینل پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور شہید ہوگیا۔ جس کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

واقعے کے بعد ٹرمینل کو بند کردیا گیا اور اردن کی تمام راہداریوں سے آنے والے ٹریفک کو بھی روک دیا گیا۔

تاحال اس حملے کی کسی جماعت یا ملک نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ جوابی فائرنگ میں شہید ہونے والے حملہ آور کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی۔

یہ حملہ اس وقت کیا گیا ہے جب مغربی کنارے میں مسلسل ایک ہفتے اسرائیلی فوجیوں نے سرچ آپریشن کے نام پر 25 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 41 ہزار کے قریب ہوگی جب کہ 94 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے