ریشماں کی مداح اور پاکستان میں گانا چاہتی ہوں ریچا شرما

آج جوکچھ ہوں وہ صرف ریشماں جی کے گیتوں کی بدولت ہوں، وہ بہت اچھی گلوکارہ تھیں، پلے بیک سنگر


Qaiser Iftikhar July 17, 2014
پاکستان سے ہمیشہ ہی البم ریکارڈ کرنے کی آفرہوتی ہے مگر وقت نہیں مل پا رہا،ایکسپریس سے گفتگو ۔ فوٹو : فائل

معروف پلے بیک سنگرریچا شرما نے کہا ہے کہ پاکستان میں پرفارم کرنے کو بہت دل چاہتا ہے۔

اس کی ایک بڑی وجہ عظیم گلوکارہ ریشماں جی ہیں' وہ اس دنیا میں نہیں رہیں لیکن میں ان کے پوری دنیا میں بسنے والے پرستاروں کی طرح ایک چھوٹی سی پرستار ہوں۔ میں آج جوکچھ ہوں وہ صرف انھی کے گیتوں کی بدولت ہوں۔ وہ بہت اچھی گلوکارہ تھیں۔ اسی لیے میں چاہتی ہوں کہ پاکستان میں پرفارم کروں۔ ان خیالات کااظہار ریچاشرما نے ''ایکسپریس''سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ ریچا نے مزید کہا کہ انھیں پاکستان سے ہمیشہ ہی البم ریکارڈ کرنے کی آفرہوتی ہے مگر اپنی مصروفیت کی وجہ سے تاحال کوئی البم ریکارڈ نہیں کر سکی۔

پاکستانی پروڈیوسراورڈائریکٹرز میری آوازمیں بہت سے گیت ریکارڈ کرچکے ہیں۔ بالی ووڈ میں کام کرنیوالے میوزک انڈسٹری کے لوگوں نے ہمیشہ سے ہی منفرد اور بہترین کام کیا جس کی وجہ سے آج بالی ووڈ کا میوزک پوری دنیا میں سنا اورپسند کیا جاتاہے۔ بالی ووڈ کے معروف میوزک ڈائریکٹر پریتم نے اپنی دونئی فلموں کے لیے مجھ سے دوپارٹی سانگ ریکارڈ کروائے ہیں جن سے مجھے بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔ ویسے توزیادہ ترمجھے صوفیانہ انداز کے گیت گانے کا موقع دیا جاتاہے لیکن اس مرتبہ پھر سے فلم بینوںکو پارٹی سانگ سننے کا موقع ملے گا۔

مقبول خبریں