ٹانک میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس پر مسلح افراد کا حملہ، اہلکار جاں بحق

موٹر سائیکل سوار حملہ آور پولیس اہل کار کو ٹارگٹ کرکے فرار ہو گئے، پولیس نے ناکابندی کرکے تحقیقات شروع کردی


ویب ڈیسک October 24, 2024
(فوٹو: فائل)

 

ڈی آئی خان: ٹانک میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس پر مسلح افراد کے حملے میں ایک اہل کار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
 
پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان  (ٹانک) میں مسلح افراد نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس پر اچانک  حملہ کردیا۔ اس موقع پر پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی، اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہل کار جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔
 
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقع پر پہنچی، تاہم اس سے قبل موٹر سائیکل سوار حملہ آور کانسٹیبل کو ٹارگٹ کرنے کے بعد فرار ہو چکے تھے۔ پولیس نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس جنوبی وزیرستان میں پوزیشن سنبھال کر علاقے کی ناکا بندی کردی۔
 
جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے