پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا آئینی ترمیم کی منظوری پر 28 اکتوبر کو جشن منانے کا فیصلہ

اس وقت پورا ملک خوشی منا رہا ہے اور اس خوشی کو دوبالا کرنے کیلیے پی پی نے مزار قائد کے باہر جشن منانے کا فیصلہ کیا


اسٹاف رپورٹر October 26, 2024

کراچی:

وزیر بلدیات سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر اظہار تشکر کے طور پر 28 اکتوبر کی شام کو مزار قائد کے باہر جشن منائے گی۔

سعید غنی نے کہا کہ اس وقت پورا ملک 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری اور اس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے اہم کردار پر خوشی کا اظہار کر رہا ہے اور اس خوشی کو دوبالا کرنے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن 28 اکتوبر بروز پیر کو شام 6 بجے، مزار قائد کے وی آئی پی گیٹ کے باہر ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کررہی ہے جس میں کراچی بھر کے تمام عہدیداران، ذمہ داران و کارکنان اور کراچی کی عوام بھرپور شرکت کرے گی۔

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ اس وقت پاکستان پیپلز پارٹی اس ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوامی مفاد کے لیے دن رات کوشاں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے