کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی کے شرکا کا شکریہ ادا کرتا ہوں، کنوینر آل پارٹیز حریت کانفرنس

کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، آپ نے یومِ سیاہ منا کر ثابت کیا ہے کہ آزادی تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے،غلام محمد صفی


ویب ڈیسک October 27, 2024

کراچی:

کنوینر آل پارٹیز حریت کانفرنس غلام محمد صفی نے کراچی میں کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے نکالی گئی ریلی میں شریک ہونے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آج پوری دنیا میں کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں۔

کراچی میں موجود کنوینر آل پارٹیز حریت کانفرنس غلام محمد صفی نے اظہار یک جہتی ریلی نکالنے پر کہا کہ آل پارٹیز حریت کانفرنس کی طرف سے ریلی کے تمام شرکا کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یہاں جمع ہوکر کشمیریوں سے بھرپور اظہار یک جہتی کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، آپ نے یومِ سیاہ منا کر ثابت کیا ہے کہ کشمیر کی آزادی تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔

غلام محمد صفی نے کہا کہ آج ہم مقبوضہ کشمیر میں اپنی جان کے نذرانے پیش کرنے والے شہدا کو بھی یاد کرتے ہیں، بھارت نے لاکھ کوشش کیں کہ کشمیریوں کو ورغلایا جائے کہ پاکستان نے تمھارا ساتھ چھوڑ دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج دنیا دیکھ لے پاکستان کے تمام عوام کشمیر کے ساتھ ہیں، شدید گرمی کے باجود لوگ یہاں آئے ہیں، بھارت کو پاکستانیوں اور کشمیریوں سے سبق سیکھنا چاہیے۔

کنوینر آل پارٹیز حریت کانفرنس نے کہا کہ یہاں تشریف لانے والے تمام شرکا کو سلام پیش کرتا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے