اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا ایمان مزاری اور شوہر کی فوری رہائی کا مطالبہ

اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ کی پولیس نے ایمان مزاری اور ہادی علی کو کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں گرفتار کیا ہے


ویب ڈیسک October 28, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے انسانی حقوق کی وکیل ایمان مزاری اور اُن کے شوہر ہادی علی چٹھہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کردیا۔

ہائیکورٹ بار کے سیکریٹری بار شفقت عباس تارڑ نے مذمتی اعلامیہ جاری کیا جس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو فوری رہا کیا جائے۔

پولیس انتظامیہ کے من گھڑت اقدامات کے خلاف وکلا کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ کی پولیس نے ایمان مزاری اور اُن کے شوہر کو کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں گرفتار کیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے