ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے سندھ اسمبلی میں قرارداد متفقہ منظور

قوم کی بیٹی اغیار کے قبضے میں ہے، محمد فاروق


ویب ڈیسک October 29, 2024

کراچی: سندھ اسمبلی نے امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے جماعت اسلامی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ کی زیر صدارت ہوا جس میں جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق  نے قرارداد پیش کردی، جس میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا جائے کہ سندھ کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکہ سے رہا کروائے۔

وزیرتعلیم سندھ سردار علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت پہلے ہی اس معاملے کو اٹھا چکی ہے اور کمیٹی تشکیل دی ہے، ہم قراداد کی مخالفت نہیں کر رہے۔ 

محمد فاروق نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو لاپتہ کردیا گیا تھا، ڈکٹیٹر جنرل مشرف نے اعتراف کیا تھا کہ پاکستانیوں کو پکڑ کر امریکہ کے حوالے کیا گیا، انہیں 21 برس امریکی جیل میں ہوچکے ہیں، قوم کی بیٹی اغیار کے قبضے میں ہے، قانون کے مطابق عافیہ کو پاکستان کے حوالے کیا جائے

سندھ اسمبلی نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو وطن لانے کے لیئے قراداد متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے اجلاس کل دوپہر دو بجے تک ملتوی کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں