ارشد وارثی کا "جولی ایل ایل بی 3" میں اکشے کے ساتھ لڑائی سین میں زخمی ہونے کا انکشاف

فلم "جولی ایل ایل بی 3" کی ریلیز اپریل 2025 میں متوقع ہے اور مداح اس میں مزاح اور ایکشن کا مزہ لینے کے لیے بےتاب ہیں


ویب ڈیسک October 29, 2024
فوٹو : فائل

 

بالی وڈ کے اداکار ارشد وارثی نے حالیہ انٹرویو میں فلم "جولی ایل ایل بی 3" میں اکشے کمار کے ساتھ "پاگل پن" سے بھرپور لڑائی سین کا انکشاف کیا۔ 

انٹرویو میں ارشد نے بتایا کہ وہ جولی ایل ایل بی 2 کے اسکرپٹ سے خوش نہیں تھے اور یہی وجہ تھی کہ انہوں نے سیکوئل سے دوری اختیار کی تاہم انہوں نے کہا کہ "اکشے کمار کی شمولیت سے فلم بڑے پیمانے پر سامعین تک پہنچ پاتی ہے۔"

ارشد وارثی نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ فلم کے ڈائریکٹر سبھاش کپور کے ساتھ دوستی کی بنا پر جولی ایل ایل بی 2 میں کام کرنے کو تیار تھے لیکن اکشے کو کاسٹ کرنے کے مشورے کو بہتر سمجھا۔

جولی ایل ایل بی 3 کے بارے میں بات کرتے ہوئے ارشد وارثی نے کہا کہ یہ فلم مزاح اور ایکشن کا امتزاج ہوگی اور اس میں ان کے کردار کی واپسی ہوگی۔ 

انہوں نے انکشاف کیا کہ اکشے کمار کے ساتھ ایک طویل لڑائی سین کو "ایک ہی ٹیک میں" شوٹ کیا گیا اور اس سین میں انہیں چوٹیں بھی آئیں اور خون بھی نکلا، مگر یہ سب ہوتا رہتا ہے۔

فلم "جولی ایل ایل بی 3" کی ریلیز اپریل 2025 میں متوقع ہے اور مداح اس میں مزاح اور ایکشن کا مزہ لینے کے لیے بےتاب ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے