امریکی صدارتی الیکشن؛ ٹرمپ کچرا اُٹھانے والا ٹرک چلانے لگے

صدر جوبائیڈن نے کملا ہیرس کے جلسے میں ٹرمپ کے حامیوں کو کچرا کہا تھا


ویب ڈیسک October 31, 2024

امریکی صدارتی انتخابات کی مہم ختم ہونے سے 4 روز قبل سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں کچرا اُٹھانے والے ٹرک میں بیٹھے نظر آئے اور صحافیوں کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے حکمراں جماعت ڈیموکریٹ کی امیدوار کملا ہیرس کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ واحد کچرا جو میں دیکھ رہا ہوں وہ ٹرمپ کے حامی ہیں۔ 

صدر جو بائیڈن کے اس بیان کے خلاف احتجاجاً ڈونلڈ ٹرمپ کچرا اُٹھانے والے ٹرک پر سوار ہوگئے اور کہا کہ کیا آپ کو میرا کچرے کا ٹرک پسند آیا ؟ یہ کملا ہیرس اور جو بائیڈن کے اعزاز میں ہے۔

صدر جوبائیڈن کے بیان پر اپوزیشن جاعت ریپبلکن کے ووٹرز نے ناراضی کا اظہار کیا جب کہ جوبائیڈن کے حامی اس بیان کو زبان لرزش قرار دے رہے ہیں۔

جوبائیڈن کی زبان کی اس لرزش نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مظلوم بننے کا موقع فراہم کردیا اور ٹرمپ نے ریپبلکن ووٹرز کے خلاف اس بیان کو خوب استعمال کیا۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ خود بھی اپنے حریفوں کو "کچرا" قرار دے چکے ہیں لیکن جو بائیڈن کے انھی الفاظ کو اپنے حق میں استعمال کرتے ہوئے کچرے کے ٹکرے پر مہم چلانے لگے۔

جوبائیڈن کے حامیوں نے سوشل میڈیا پر ٹرمپ کی پچھلے ماہ کی تقریر وائرل کی جس میں وہ کملا ہیرس اور ان کے ارد گرد موجود افراد کو کچرا کہہ رہے ہیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے