کینسر کی تشخیص پر لگا تھا مرنے والی ہوں، منیشا کوئرالہ

برطانوی شاہی خاندان کی شہزادی نے اداکارہ کو جذباتی خط لکھا تھا


ویب ڈیسک November 07, 2024

نیپال سے تعلق رکھنے والی بالی ووڈ کی اداکارہ منیشا کوئرالہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ جب ان میں کینسر کی تشخیص ہوئی تو انہیں لگا تھا کہ اب وہ مرجائیں گی۔

اداکارہ منیشا کوئرالہ کا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے شوبز سمیت اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب 2012 میں ڈاکٹرز نے انہیں بتایا کہ وہ اوورین کینسر میں مبتلا ہیں تو یہ ان کیلئے ایک بہت بڑا دھچکا تھا اور انہیں ایسا محسوس ہوا تھا کہ اب وہ مرنے والی ہیں۔

تاہم اداکارہ نے ہمت نہ ہارتے ہوئے بہادری سے اس مشکل کا شامنا کیا اور وہ کینسر کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئیں۔

منیشا نے انکشاف کیا کہ جب انہوں نے کینسر پر قابو پالیا تو انہیں برطانوی شاہی خاندان کی بہو کیٹ مڈلنٹن جو خود بھی کینسر سے جنگ لڑ رہی ہیں، نے جذبات سے بھرا ایک خط لکھا تھا جس میں انہوں نے ادکارہ سے عیادت کی اور انکی خوب حوصلہ افزائی کی۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Manisha Koirala (@m_koirala)

انٹرویو میں 54 سالہ منیشا نے کہا جب وہ کینسر سے جنگ لڑ رہی تھیں تو انہیں زندگی کی قیمت کا اندازہ ہوا  وہ چاہتی تھیں کہ وہ صحتیاب ہوجائیں اور انہیں ایک بار جینے کا موقع ملے تاکہ وہ اپنی زندگی کو بہتر انداز میں گزار سکیں، اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں لگنے لگا تھا کہ اپنی اب تک کی زندگی انہوں نے سب کچھ صرف تباہ کیا تھا۔

اداکارہ نے انکشاف کیا جب بیماری تشخیص ہوئی تو انہیں یہ نہیں معلوم تھا کہ وہ اوورین کینسر کے آخری اسٹیج پر ہیں اس لئے وہ خوفزدہ ہوگئی تھیں اور موت کا ڈر انہیں مزید اذیت دے رہا تھا۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Manisha Koirala (@m_koirala)

1991 میں فلم سوداگر سے شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والی منیشا کو مادھوری کی ہمشکل قرار دیا گیا، اس پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مادھوری بہترین اداکارہ ہیں اور ان کی ہمشکل قرار دیئے جانا ان کیلئے اعزاز کی بات تھی، منیشا اور مادھوری کا گانا ’بڑی مشکل بابا بڑی مشکل‘ بھی خوب مشہور ہوا تھا اور انہیں اس گانے میں ایک ساتھ بہت پسند کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ منیشا نے سالوں بعد سنجے لیلیٰ بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ سے بڑے پردے پر واپسی کی جس میں ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے