
پانی سے بھری ایک ٹر ے میں یہ مصور اس انداز سے رنگ بکھیرتا ہے کہ یہ خو بصورت فن پاروں کاروپ ڈھا ل لیتے ہیں۔ حیرت انگیز طور یہ رنگ پا نی کی سطح پر ٹہر ے رہتے ہیں اور یوں پانی پر نقش قائم رہنے کا دلچسپ منظر دیکھنے میں آتا ہے۔ پانی کے ٹرے میں اپنے فن پارے کو فائنل ٹچ دینے کے کچھ دیر بعد زہو پانی میں ایک سادہ کاغذ داخل کرتا ہے ٹرے میں پینٹ سے بنے ڈیزائن کو اپنے اوپر منتقل کرلیتا ہے اور اس طرح کاغذ پر ایک بہترین فن پارہ تشکیل پا جاتا ہے۔