سہ ملکی سیریز؛ نیوزی لینڈ کی ٹیم لاہور پہنچ گئی

مہمان ٹیم ایک دن آرام کے بعد کل سے پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی


ویب ڈیسک February 05, 2025

سہ ملکی سیریز میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے لاہور میں ڈیرے ڈال لیے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سہ ملکی سیریز کا آغاز 8 فروری سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا، جنوبی افریقی ٹیم 7 فروری کو پہنچے گی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم آج آرام کرے گی اور کل سے پریکٹس سیشن شروع کرے گی۔ 

ادھر پاکستان کے ون ڈے اسکواڈ نے سہ ملکی سیریز کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں، پہلے روز قومی ٹیم نے پریکٹس میچ کھیلا اور فیلڈنگ، بالنگ سمیت تکنیک کو بہتر بنانے پر توجہ دی۔

مزید پڑھیں: سہ ملکی ون ڈے سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی

واضح رہے کہ سیریز 8 سے 14 فروری تک سنگل لیگ فارمیٹ پر کھیلی جائے گی۔ 

ابتدائی 2 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے جبکہ آخری لیگ میچ اور فائنل کی میزبانی نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے سپرد ہوگی۔

 

مقبول خبریں