پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے پیش نظر اسٹیڈیم میں داخل ہونیوالے شائقین کرکٹ کو روکنے کیلئے خصوصی ڈرلز شروع کردیں۔
سہ ملکی سیریز اور آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھیل کے دوران ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے اور شائقین کرکٹ کے فیلڈ میں داخلے کو روکنے کیلئے خصوصی ڈرلز کیں جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
قذافی اسٹیڈیم میں احتیاطی اقدام کے طور پر ممکنہ پچ شائقین کو بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس کیلئے گراؤنڈ اسٹاف تیزی سے فرضی شائق کو پکڑتا ہے تاکہ کھیل میں خلل پیدا نہ ہو۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی کٹ نے فیز کو 90 کی دہائی کی ٹیم یاد دلادی
اسٹیڈیم میں شائقین کے داخلے کو روکنے کیلئے کئی فٹ چوڑی خندق بھی بنائی گئی ہے تاکہ ناخوشگوار لمحات سے بچاجاسکے۔
دوسری جانب سہ ملکی سیریز کے آغاز سے قبل لاہور میں سیکیورٹی کے انتظامات بڑھادیے گئے ہیں جبکہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے جوان اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: سہ ملکی سیریز؛ فخر کے پاس سعید انور کا ریکارڈ توڑنے کا موقع
پاکستان میں چیمپئینز ٹرافی اور سہ ملکی سیریز کیلئے آنے والی ٹیموں کو اسٹیسٹ گیسٹ کا درجہ حاصل ہوگا، جنہیں ہر ممکن سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔