شوبز ستارے سوشل میڈیا پر اپنی زندگی کے اہم واقعات سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں جن میں سے کچھ پر صارفین کڑی تنقید بھی کرتے ہیں۔
مریم نفیس بھی انھی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جو مداحوں کو اپنی زندگی میں رونما ہونے والے واقعات سے آگاہی دیتی رہتی ہیں۔
وہ چاہے کوئی فوٹو شوٹ ہو، یا شوہر کے ہمراہ سیر و سیاحت کے دورے، کسی ڈرامے کا آن ایئر آنا ہو یا کسی شو میں شرکت کرنی ہو۔
اسی طرح اداکارہ نے اپنی ازدواجی زندگی اور حاملہ ہونے پر بھی تصاویر شیئر کی تھیں جن پر تنقید بھی کی گئی تھی۔
مریم نفیس اور امان احمد جلد ہی بچے کے والدین بننے والے ہیں جس پر اداکارہ نے ایک فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
ان تصاویر پر کمنٹس کی بھرمار ہوگئی اور ایک صارف نے پوچھا کہ اس قسم کی ڈریسنگ کرنے پر آپ کے شوہر آپ کو کچھ نہیں کہتے؟
جس پر اداکارہ نے نفی میں جواب دیتے ہوئے صرف ایک لفظ کہا کہ ’’ نہیں‘‘۔
یاد رہے کہ مریم نفیس نے امان احمد نے مارچ 2022 میں شادی کی تھی۔ ان کے شوہر کی پہلی شادی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کی بیٹی سے ہوئی تھی جو طلاق پر ختم ہوئی تھی۔