بیوی کے کہنے پرلاٹری خریدنے والا شخص ہزاروں ڈالر جیت گیا

جیریمی اوون نے بتایا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کے کہنے پر ایک گیس اسٹیشن سے لاٹری کا ٹکٹ خریدا


ویب ڈیسک February 23, 2025

امریکا میں اہلیہ کی درخواست پر خریدے گئے لاٹری کے ٹکٹ نے شوہر کو 50 ہزار ڈالر کی لاٹری جتوا دی۔

امریکی ریاست کینٹکی سے تعلق رکھنے والے جیریمی اوون نے بتایا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کے کہنے پر ایک گیس اسٹیشن سے لاٹری کا ٹکٹ خریدا۔

اوون کے مطابق ان کی اہلیہ کو کراسورڈ ٹکٹس خریدنا پسند ہیں اور اب انعام جیتنے کے بعد ان کا بھی اس متعلق نظریہ بدل گیا ہے۔

جوڑے کا کہنا تھا کہ وہ لوگ انعام کی رققم کو محفوظ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مقبول خبریں