ریڑھی بانوں سے متعلق بل 26ویں ترمیم کیساتھ لگا دیتے، منظور ہوجاتا، عدالتی ریمارکس پر قہقہے

بل کو 26 ویں ترمیم کے نیچے چھپا دینا تھا، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے دلچسپ ریمارکس


ویب ڈیسک February 27, 2025

اسلام آباد:

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ریڑھی بانوں سے متعلق کیس کے دوران عدالت کے دلچسپ ریمارکس پر عدالت میں قہقہے لگ گئے۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار ریڑھی بانوں کی طرف ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پیش ہوئے۔

دوران سماعت، ایم سی آئی حکام نے بتایا کہ ریڑھی بانوں کے حوالے سے ایک بل سینیٹ میں آیا تھا جن پر ہم نے کمنٹس دیے ہیں۔

ایم سی آئی حکام کے بیان پر جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دیے کہ 26 ویں ترمیم کے ساتھ بل لگا دینا تھا وہ بھی منظور ہو جاتا، 26 ویں ترمیم کے نیچے چھپا دینا تھا۔

مزید پڑھیں؛ اسلام آباد ہائیکورٹ کا سی ڈی اے سمیت متعلقہ اداروں کو ریڑھی بانوں کا مسئلہ حل کرنیکا حکم

جسٹس سردار اعجاز اسحاق کے ریمارکس پر عدالت میں قہقہے لگ گئے۔

بعدازاں، کیس کی سماعت مکمل ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم سی آئی، سی ڈی اے اور ٹریفک پولیس کو درخواست گزار ریڑھی بانوں کا معاملہ حل کرنے کا حکم دیا۔

ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ فریقین معاملے کے حل کی دستاویز آئندہ سماعت پر عدالت پیش کریں۔ کیس کی مزید سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

مقبول خبریں