ہم بھارتیوں سے کوئی بھی بزنس نہیں کرنا چاہتا، اپنی شناخت سے شرمندہ شہری کا دعویٰ

شیئر کرنے کے بعد سے پوسٹ تیزی سے آن لائن وائرل ہو گئی ہے


ویب ڈیسک March 19, 2025

سوشل میڈیا ویب سائٹ ریڈ-اٹ پر ایک صارف نے یہ دعویٰ کرکے بحث چھیڑ دی ہے کہ جب وہ کاروباری ای میلز کے لیے اپنا غیر ہندوستانی نام استعمال کرتے ہیں تو اسے بہتر رسپانس موصول ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا پر nerdcurry نامی صارف نے اپنی پوسٹ میں جس کا عنوان تھا "کوئی بھی بھارتیوں کے ساتھ کاروبار کیوں نہیں کرنا چاہتا؟"، نے بتایا کہ وہ بزنس ٹو بزنس فیلڈ میں کام کرتے ہیں اور انہوں نے بہتر رسپانس کیوجہ سے اپنا نیا نام بنایا ہے جو وہ بزنس کیلئے استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی میں اپنے غیر بھارتی نام کا استعمال کرتے ہوئے ای میل بھیجتا ہوں تو مجھے بہتر نتائج ملتے ہیں لیکن جب میں اپنا بھارتی نام استعمال کرتا ہوں تو اچھا ردعمل نہیں ملتا۔

اس تعصبانہ رویے پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے صارف نے یہ بھی شیئر کیا کہ بھارت میں مختلف طبقوں اس بات پر کھل کر بات کی جاتی ہے کہ بین الاقوامی کاروبار بھارتی منڈیوں میں زیادہ دلچسپی نہیں دکھاتے۔ چاہے وہ سروس ہو یا پروڈکٹ، کوئی بھی بھارتیوں کو کچھ بیچنا یا ان سے خریدنا نہیں چاہتا۔

صارف نے بتایا کہ وہ نہیں جانتے کہ یہ مسئلہ بیرونی تعصب کی وجہ سے ہے یا بھارتی کاروباری ثقافت کے اندر موجود خامیوں سے پیدا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ میں یہ عمومی طور پر کہہ رہا ہوں لیکن یہ امتیازی سلوک دیکھ کر میں پاگل ہو جاتا ہوں لیکن پھر میں سوچتا ہوں کہ شاید ہماری ہی غلطی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں