بانی پی ٹی آئی ملک کے لیے لڑ رہے ہیں، نعیم حیدر

ہم نے بریفنگ کی، ایک انیشیٹیو لیاگیا انھوں نے شرکت نہیں کی، قیصر احمد شیخ



اسلام آباد:

رہنما تحریک انصاف نعیم حیدر پنجوتا کا کہنا ہے کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ اگر آپ اتنے سنجیدہ تھے اتنے سیریس تھے تو آپ کو تمام پارٹیوں کو بلانا چاہیے تھا جس میں خان صاحب کو ہونا چاہیے تھا، عمران خان اگر جیل میں ہیں تو آپ نے جھوٹے کیسز کے اندر کیسز بنا کر ڈالے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ عمران خان ملک کے لیے لڑ رہے ہیں، عمران خان ملک کے ساتھ ہیں اور عوام اس ملک کے خاطر عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ (ن) قیصر احمد شیخ نے کہا کہ میں نے آج اپنے شہر چنیوٹ میں دریائے چناب میرے شہر سے بہتا ہے تو آج بہت بڑی ریلی کی، ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والی عوام نے ہماری ریلی میں بھرپور شرکت کی جو ہم نے فوج کی حمایت میں نکالی تھی، عوام پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور پاکستان کو اس وقت سخت ضرورت ہے،ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ آپ درست کہہ رہے ہیں کہ گورنمنٹ کو ہی انیشیٹیو لینا ہوتا ہے، ہم نے ہر قسم کا انیشیٹیو لیا ہے، ہر بار ان سے کہتے ہیں آئیے بات کریں، ہم نے آج بریفنگ کی، ایک انیشیٹیو لیا گیا انھوں نے شرکت نہیں کی۔ 

دفاعی تجزیہ کار (ر) میجر جنرل زاہد محمود نے کہا کہ انڈیا نے انڈس واٹر ٹریٹی پر ابھی جو کیا ہے آپ کی بات بالکل ٹھیک ہے کہ اس نے 2023 کے بعد اس پر زیادہ بات چیت شروع کر دی،انٹیمڈیشن اورکوئرشن جتنے بھی آسپیکٹس ہیں جو ہائبرڈ میں ایک کنڑی کسی بھی ملک کے خلاف لگا سکتی ہے ان ساروں کو اپلائی کر رہا ہے، ملٹری بھی اس نے کیا لیگل بھی اس نے کیا اس نے ڈپلومیسی کو بھی کیا اس نے اکنامک بھی کیا ہے، فنانشل بھی کیا ہے تو پوراجوایک سپیکٹرم ہے ہائبرڈ وار کا اس کی ایپلیکیشن کر رہا ہے، ابھی جو پریذنٹ کرائسس ہے آئی تھنک پاکستان نے بڑا میژڈ طریقے سے اس کا جو سگنیفکینس ہے ہم نے تو اس کو وائٹل نیشنل انٹرسٹ ڈیکلیئر کر دیا ہے، پاکستان کی طرف سے کہا گیا کہ ہم ایک بوند پانی کے لیے بھی لڑنے کو تیار ہیں۔

مقبول خبریں