کعبہ کا غلاف اچانک بلند کرنے کا عمل شروع، جانیں اس عظیم روایت کے پیچھے کی اصل حقیقت

یہ عمل حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈنسی کی زیر نگرانی انجام دیا جائے گا


ویب ڈیسک May 14, 2025

مکہ مکرمہ:

حج سیزن 2025 کی تیاریوں کے سلسلے میں مسجد الحرام میں غلافِ کعبہ کو بلند کرنے کی سالانہ روایت کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

غلافِ کعبہ کو تین میٹر تک بلند کیا جائے گا، جبکہ نچلے حصے کو سفید کپڑے سے ڈھانپا جائے گا۔

یہ روایت ہر سال حج کے قریب شروع کی جاتی ہے تاکہ غلاف کو ممکنہ نقصان سے بچایا جا سکے۔

مزید پڑھیں: غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب

یہ عمل حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈنسی کی زیر نگرانی انجام دیا جائے گا، جس میں ماہرین اور تکنیکی عملہ روایتی انداز اور اعلیٰ احتیاط کے ساتھ حصہ لے رہا ہے۔

غلافِ کعبہ کی بلندی کا یہ عمل نہ صرف انتظامی تیاریوں کا حصہ ہے بلکہ یہ خانہ کعبہ کی حرمت اور اس کی دیکھ بھال کی تاریخی روایت کو بھی برقرار رکھتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں