حکومت کا پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ

نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے اور یہ آئندہ 15 روز تک نافذ العمل رہیں گی


ویب ڈیسک May 16, 2025
عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا تو یکم جنوری سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خوا کمی ہوگی،ذرائع فوٹو: فائل

اسلام آباد:

وزارتِ خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے جبکہ پٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 2 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 256.64 روپے سے کم کر کے 254.64 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے، تاہم پٹرول کی قیمت 252.65 روپے فی لیٹر ہی برقرار رکھی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

مٹی کے تیل کی قیمتوں میں پانچ روپے چار پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں چار روپے 68 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، مٹی کے تیل کی قیمت 169.69روپے سے کم کر کے 164.65روپے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 155.33 روپے سے کم کرکے 150.65روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

مقبول خبریں