پشاور، پیپلزپارٹی کے مظاہرے میں شرپسند عناصر شامل تھے، ایس ایس پی آپریشنز

چند شر پسند افراد نے ریڈ زون کا گیٹ توڑا اور ریڈ زون میں داخل ہوئے، جس پر پولیس نے شیلنگ کی، ایس ایس پی


ویب ڈیسک May 26, 2025

ریڈ زون میں پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان کیخلاف کریک ڈاؤن پر ایس ایس پی آپریشنز نے کہا ہے کہ مظاہرے میں شرپسند عناصر شامل تھے جنہوں نے ہنگامہ آرائی کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کو احتجاج کی اجازت (این او سی) ملی ہوئی تھی تاہم پہلے ہی سے ریڈ زون کی سیکیورٹی بڑھائی ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ مظاہرے میں شامل چند شر پسند افراد نے ریڈ زون کا گیٹ توڑا، مظاہرین ریڈ زون میں داخل ہوئے، جس پر پولیس نے شیلنگ کی۔ چند شر پسند افراد نے ایک کیمپ کو بھی آگ لگائی۔

ایس ایس پی نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں سے شر پسند افراد کئ نشاندہی کی جائے گی، شر پسند افراد کا تعلق کسی جماعت سے ہے یا نہیں تحقیقات کی جائیں گی۔

مقبول خبریں