جانوروں میں عمر بڑھانے کا کامیاب تجربہ، انسانوں کیلئے نئی امید کی کرن

مرکب سے چوہے نہ صرف زیادہ زندہ رہے بلکہ زیادہ عمر والے چوہوں میں بھی کم ٹیومر کے خلیات دیکھے گئے


ویب ڈیسک May 31, 2025

حال ہی میں کینسر کی ادویات ریپامائسن اور ٹرامیٹینیب کو چوہوں کی عمر کو 35 فیصد بڑھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

جرمنی میں میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ فار بائیولوجی آف ایجنگ کے سائنسدانوں کی طرف سے کی گئی یہ تحقیق اس بات کا امید افزا ثبوت پیش کرتی ہے کہ عمر بڑھانے والے طریقے نہ صرف عمر کو بڑھا سکتے ہیں بلکہ عمر سے متعلق بیماریوں کے آغاز میں بھی تاخیر کر سکتے ہیں۔

اگرچہ ریپامائسن کا جانوروں میں زندگی بڑھانے کی صلاحیت کے لیے طویل عرصے سے مطالعہ کیا گیا ہے، اس سے قبل ٹرامیٹینیب کو پھلوں کی مکھیوں کی عمر بڑھانے کے لیے دکھایا گیا تھا۔

تاہم اصل انکشاف اس وقت ہوا جب دونوں ادویات کو ملایا گیا۔ اس مرکب سے چوہے نہ صرف زیادہ زندہ رہے بلکہ زیادہ عمر والے چوہوں میں بھی کم ٹیومر کے خلیات دیکھے گئے۔ متعدد اعضاء میں سوزش کم ہوئی اور بڑھاپے میں دل اور پٹھوں کی بہتر صحت کا مشاہدہ کیا گیا۔

مادہ چوہوں کی اوسط عمر میں تقریباً 35 فیصد اضافہ ہوا جبکہ نروں میں 27.4 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

مقبول خبریں