اسلام آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 17 سالہ خاتون ٹک ٹاکر قتل

مقتولہ کا تعلق چترال سے تھا، شناخت ثنا یوسف کے نام سے ہوئی


اسٹاف رپورٹر June 02, 2025
فوٹو فائل

اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 میں نامعلوم افراد نے 17 سالہ ٹک ٹاکر کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ کی شناخت 17 سالہ ثنا یوسف کے نام سے ہوئی جس کا تعلق چترال سے تھا اور وہ ٹک ٹاکر تھی۔

پولیس نے واقعے کے بعد ثنا یوسف کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے پمز اسپتال منتقل کردیا۔

مقبول خبریں